• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کامیابی، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واچ لسٹ سے نکل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے ڈی او پی کے عملے کی کوششوں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رہنمائی کی بدولت پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التواء اصلاحی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ستمبر میں واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی ہدایت پر پالیسی میں ہم آہنگی اور طریقہ کار میں اصلاحات بھی بروقت نافذ کی گئیں تھیں۔ ستمبر 2024میں پاکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جنوری 2025تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے گئے تو خودکار طور پر عدم تعمیل کی حیثیت ہو جائے گی ۔

اسپورٹس سے مزید