• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حارث کو شعیب ملک پاور پلے میں بیٹنگ کرانے کے حامی

دبئی (نمائندہ خصوصی) سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ آپ کے پاس بائیں اور دائیں ہاتھ کے اوپنرز ہیں اگر دائیں ہاتھ کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں تو محمد حارث کو تیسرے نمبر پر بیٹبگ کیلئےآنا چاہیے جبکہ فخر زمان کو اس کے بعد آنا چاہیے۔ ابتدائی اوورز کے دوران فیلڈ کی پابندیوں کو استعمال کرتے ہوئے محمد حارث موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ کو پاور پلے کے دوران حارث کو بھیجنا چاہیے، نچلے نمبروں پر وہ غیر موثر ہوجاتا ہے کیونکہ وہ نیچرل پاور ہٹر نہیں ہے اور یہ نمبر اس کے لیے موزوں نہیں۔ اگر آپ ان کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو اس نے تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے رنز بنائے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید