• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعصب بھارتی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ’’لوگو‘‘ سے بھی ڈر گئے

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھارت میچ سے قبل متعصب بھارتی اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہے ہیں۔ آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب پی سی بی کے’’ لوگو‘‘ سی بھی ڈر گئی، فرنچائز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر پاک بھارت میچ کے ذکر میں پی سی بی کا لوگو غائب کردیا۔ اس ٹیم نے پوسٹ میں بی سی سی آئی کا لوگو تو لگایا مگر اس کے مد مقابل ٹیم یعنی پاکستان کا لوگو لگانے کے بجائے جگہ خالی چھوڑ دی۔ کنگز الیون ٹیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور کچھ بھارتیوں نے بھی اس حرکت پر پنجاب کنگز کو آڑے ہاتھوں لے ۔ سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنا کمنٹس سیکشن ہی بند کر دیا۔

اسپورٹس سے مزید