دبئی (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر جمعے کی صبح لاہور پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہفتے سے کریں گی۔ 15ستمبر کو پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اورمہمان کپتان لاورا وولورٹ پری سیریز پریس کانفرنس کریں گی اور ٹرافی رونمائی تقریب بھی ہوگی۔