• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ قتل عام، اسرائیل کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی لگائی جائے، اسپین

میڈرڈ (جنگ نیوز) اسپین نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف اسرائیل پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپانوی وزیر کھیل پلر ایلگریا نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی روس جیسی پابندیاں لگائی جائیں ۔ غزہ میں قتل عام ہو رہا ہے ، اسرائیل پر پابندیاں نہ لگانا دوہرا معیار قرار ہے، کھیلوں کی عالمی تنظیموں اور کمیٹیوں کو 2022 جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے بعد کوئی روسی قومی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکی تھی، نہ عالمی مقابلوں میں روسی قومی ترانہ بجایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سائیکلنگ گرینڈ ٹور وولٹا آ اسپانہ میں اسرائیلی ٹیم کی موجودگی کے خلاف اسپین میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید