دبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میں راجربنی کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر بننے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ بی سی سی آئی کے نئے صدر کے لیے رواں ماہ کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت انہیں راجر بنی کی جگہ اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے ان تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیاہے ۔