دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دبئی میں پی سی بی کے تھنک ٹینک میں شامل سابق کپتان سرفراز احمد اور سلیکٹر عاقب جاوید بھی موجود ہیں۔جمعے کو پاکستانی ٹیم جب اسٹیڈیم پہنچی تو اسی وقت ایک گاڑی سے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر،سرفراز احمد اور عاقب جاوید بھی باہر آئے ۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑیوں نے سرفراز احمد سے مصافحہ کیا۔