اینٹی کرپشن کو سرکاری اسپتال کے ملازم کے خلاف انکوائری کا حکم

January 15, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو کورنگی کے سرکاری اسپتال کے 14 گریڈ کے ملازم محمد کامران کے خلاف انکوائری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو انکوائری کا حکم دیدیا ۔ وکیل نے کہا کہ محمد کامران 2 گریڈ پر بھرتی ہوا اور بہت جلد 14 گریڈ تک جا پہنچا اور کچھ ہی عرصے میں کروڑ پتی بن گیا۔