32پولیس اہلکاروں کے تبادلے

January 15, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس کے ایک سب انسپکٹر اورتین حوالداروں سمیت 32 اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے ،سب انسپکٹر متین چوہدری کو ریسکیو 15 سے تھانہ کراچی کمپنی ،حوالدار عمران فاروق کو ایگل سکوارڈ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،حوالدار حمید خان اور حوالدار قاسم منیر کو انویسٹی گیشن ونگ سے ایس ڈی پی او رمنا سرکل کے آفس ٹرانسفر کر دیا گیا ۔ 28کانسٹیبلوں کے ان کی خواہش کے مطابق تبادلے کئے گئے۔