کورنگی، مکان خالی کرانے کا تنازع، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے دو افراد زخمی

January 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی بنگالی پاڑہ میں مکان خالی کرانے کے تنازع پر دو فریقین آپس مین لڑ پڑے، اس دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد 17 سالہ ابو طاہر اور 22سالہ نور بشر زخمی ہوگئے، نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ، مظاہرین نے واقعے کے خلاف مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلائے ، ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان خان کے مطابق عدالتی احکامات پر پولیس پارٹی بیلف کے ہمراہ مکان کا قبضہ خالی کرانے گئی تھی جس پر وہاں دوسری پارٹی نے حملہ کردیا۔