چکرا گوٹھ حملے کیس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے جانے کا امکان

January 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت میں چکراگوٹھ حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں آئندہ سماعت پر وکلاء کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، ملزنان میں ایم کیو ایم کے مبینہ زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس مما، اور آصف اقبال شامل ہیں، ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، عدالت نے سماعت رواں ماہ کے آخر تک ملتوی کردی۔