نیب، پلی بارگین کے تحت وصول رقم سندھ حکومت کے حوالے

January 16, 2022

سکھر (بیورورپورٹ) قومی احتساب بیورو سکھر انتظامیہ نے مختلف محکموں سے پلی بارگین کے تحت وصول کردہ رقم سندھ حکومت کے حوالے کردی۔ گزشتہ روز نیب کی جانب سے وصول کردہ رقم کا چیک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کی سربراہی میں منعقدہ ہونے تقریب میں محکمہ خوراک، بلدیات، آبپاشی ، سمیت دیگر محکموں کے افسران سے وصول کردہ پانچ کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار 705 روپے کا چیک وزارت خزانہ سندھ کے حوالے کیا گیا۔