کچلاک میں ایک شخص سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی

January 16, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں ایک شخص سے نقدی اور موبائل چھین لی گئی تفصیلات کے مطابق کچلاک میں بس اڈہ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص سمیع اللہ سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے نیوکچلاک پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔