انڈر 13ون ڈے: علی اور اکرام کی سنچریاں

January 17, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 13ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان، کے پی کے نے سندھ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کوہرادیا۔ سدرن پنجاب نے 213 رنز بنائے۔ علی حیدر نے115 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ بلوچستان 86رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خیبر پختونوخواہ نے سندھ کو 71رنز سے ہرادیا۔ اکرام اللہ نے100رنز اسکور کیے۔ کے پی نے 7وکٹوں پر 198 رنز بنالئے۔ سندھ127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ناردرن نے سینٹرل کو ہرادیا۔