پشاور، بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

January 17, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار)لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گائنی یونٹ میں ایک خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دے دیا جن میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق خاتون کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جس نے گائنی سی یونٹ میں بچوں کو جنم دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔