• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ٹرانس جینڈر حقوق اور اقلیتوں کی فلاح کیلئے تاریخی پالیسیوں کی منظوری

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ٹرانس جینڈر اسٹرٹیجی، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور نفرت انگیز مواد پر پابندی سے متعلق تاریخی پالیسیوں کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابینہ کے 19ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان فیصلوں کو صوبے کے عوامی مفاد اور پائیدار ترقی کی ضمانت قرار دیا اور اپنی حکومت کی عملی اصلاحات کے عزم کو دہرایا، جن کا مقصد اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی ترقی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید