اسلام آباد(تنویر ہاشمی )سردار طاہر محمود اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر، طاہر ایوب سینئر نائب صدر اور عرفان چوہدری نائب صدرمنتخب ہوگئے ہیں ،قیادت کی تبدیلی کے عمل میں سردار طاہر محمود، طاہر ایوب اور محمد عرفان چوہدری جمعہ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بالترتیب صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ حلف چیئرمین فاؤنڈر گروپ طارق صادق نے لیا۔