• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلت کے دعوے مسترد، گندم کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مارکیٹ کی سخت نگرانی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قیاس آرائی کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، جب کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹ کی سخت نگرانی کرتے ہوئے آٹے اورگندم کی من مانی قیمتوں پر قابو پایا جائے۔دوسری جانب کئی شہروں میں روٹی کی قیمت بڑھ جانے کے باعث کم آمدنی والے گھرانوں کومشکلات کاسامنا ہے تاہم  وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر  محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا اور قیمتوں میں استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید