کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر سمیت مختلف ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 78پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کراچی دبئی اسلام اباد کوئٹہ لاہور جدہ لاہور اسلام اباد سکھر شارجہ کراچی جدہ کراچی لاہور کراچی ملتان لاہور ابوظہبی کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 27 پروازوں میں 3 سے ساڑھے 10گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ کی 24 پروازوں میں 1 سے 15 گھنٹے تاخیر کی گئی۔ بیشتر پروازیں طویل تاخیر کے بعد اپریٹ نہ کی جا سکیں۔ کراچی ایئرپورٹ کی 11 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ فیصل اباد اور کوئٹہ کی تین تین، ملتان کی 7 سیالکوٹ کی 1 اور اسکردو کی 2 پروازوں میں 5سے 7گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ سے شارجہ کی 2 پروازوں میں ساڑھے 8 گھنٹے، دمام سوا 10 گھنٹے، دبئی 4 سے 9 گھنٹے 14گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306کی روانگی میں تین دفعہ تاخیر کی گئی۔ 15گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز آپریٹ نہیں ہوئی۔