کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد ہلاک کر دئیے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ۔مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور مسافر کوچوں پر حملے میں ملوث تھے ۔وزیر اعلیٰ نےسیکورٹی فورسزکو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے خراجِ تحسین پیش کیا۔