کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی قیادت میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے مشکل دنوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ بغیر رکے جاری رکھا۔ 9 سے 11 ستمبر 2025 کے دوران کل 117 ہم وقتی (سینکرونس) آن لائن کلاسز منعقد کی گئیں۔9 ستمبر کو 42 کلاسز کا انعقاد کیا گیا جن میں انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز (IPS) نے 20 کلاسز کے ساتھ سبقت لی۔ 10 ستمبر کو کل 43 کلاسز ہوئیں جن میں 27 کلاسز IPS کی تھیں۔ 11 ستمبر کو مختلف انسٹی ٹیوٹس میں 32 کلاسز منعقد ہوئیں ۔