کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان

January 17, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میںاتوار کو موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت2، بارکھان4، دالبندین6، گوادر 15، قلات منفی2، خضدار 5 ، لسبیلہ6، نوکنڈی5، سبی6، تربت12، ژوب صفراور زیارت میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیرکو صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ور برفباری کی توقع ہے ۔