اے ایس پی سلمان ایاز کے یوم شہادت پر تقریب، آر پی او سمیت دیگر کی شرکت

January 18, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) اے ایس پی سلمان ایاز کے یوم شہادت پر راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شہیداے ایس پی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے ایس پی ٹیکسلا وقاص خان کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس کے ایک دستے نے شہید کی لحدپرسلامی دی۔آر پی ا و اشفاق خان نے کہاکہ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتاہوں۔سی پی او ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر بار راولپنڈی محمد ارشد ملک نے کہا کہ جتنی محنت اور ڈیوٹی پولیس کا محکمہ سرانجام دیتا ہے، کوئی اور محکمہ سرانجام نہیں دیتا،صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ندیم رئوف کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔