ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے،بی این پی

January 18, 2022

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے ایک بیان میں بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار اور پارٹی کے بانی وبزرگ رہنماء قومی راشون سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کے رفیق کار ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی 19جنوری کو 12 ویں برسی کے موقع پر ان کی قومی سیاسی سماجی جدوجہد اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 19جنوری بدھ سہہ پہر ڈھائی بجے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناکر یہ ثابت کریں کہ پارٹی کارکن اپنے قومی رہنماؤں کی ناقابل فراموش خدمات اور جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد سیاسی مستقل مزاجی سیاست میں دوراندیشی اور ثابت قدمی ناقابل فراموش جدوجہد سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بلوچستان میں صدیوں سے آباد برادر اقوام کے درمیان بھائی چارے امن آشتی اور انہیں متحد ومنظم کرنے کی خاطر ساحل وسائل قومی حقوق کی خاطر ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنے میں پل کا کردار ادا کیا ۔