بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکمرانوں کو شکست ہوگی، نعیم قاسمی

January 18, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت العلماء اسلام ضلع پشاورکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم قاسمی نے کہا ہےکہ باربارمہنگائی بم گرانے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوال چھیننے اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کا احتساب کرنے کی بجائے قومی مجرموں کو این آر او دینے کرپشن کے خاتمے کی بجائے کرپشن کی سرپرستی کرنے اور پی ٹی آئی کے لئے فنڈنگ کرنے والوں کو عوام کی چمڑی اتارنے اور لوٹ مار کی کھلی چھٹی دینے سے ملک بدترین معاشی بحران سے دوچار ہو چکا ہے غربت اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے سرکاری وسائل کے بیدریغ استعمال اور وزراء کی کھلم کھلا مداخلت کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی عبرتناک شکست سے واضح ہوگیا ہے کہ عوام نے حکمرانوں سے مہنگائی کا بدلہ لے لیا ہے نعیم قاسمی نے پارٹی کارکنوں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناہل نالائق و کرپٹ حکمرانوں کے خلاف دلیرانہ جدوجہد سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن عوام کی امیدوں کا محور بن گئے ہیں عوام نے جمعیت العلماء کاساتھ دینے کا تہیہ کر لیاہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گالانگ مارچ میں چاروں صوبوں پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکن شرکت کرینگے لانگ مارچ کے قافلے جب اسلام آباد پہنچے گے تو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر امڈ آئے گا اور حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے ۔