زائد العمر کرکٹرز کی شرکت، انڈر 13 اور 16 ٹورنامنٹس معطل

January 18, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے زائد العمر کھلاڑیوں کی شر کت کی شکایات پرکراچی اور ملتان انڈر 13 اور 16 ٹورنامنٹس معطل کرد یے ہیں۔ پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کر انے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بنیاد پر نئی ٹیموں کی تشکیل کے بعد یہ ٹورنامنٹس آئندہ ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ بون ایج ٹیسٹنگ کا عمل منگل سے بدھ تک جاری رہے گا۔ کراچی میں انڈر 13 کے 150 کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ منگل کو مکمل کرلی جائے گی۔زائدالعمرکھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم انہیں اپیل کے لیے 2 روز دیے جائینگے ۔