ڈیرہ، پولیس یادگار چوک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

January 18, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ)ڈیرہ پولیس نے تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع پولیس یادگارچوک چیک پوسٹ پر کئے جانیوالے دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنا دیا جیکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دہشتگردوں نے چوکی پر دو راکٹ لانچرز فائر کئے، پولیس، علاقے کی ناکہ بندی ، سکیورٹی سخت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود”پولیس یادگارچوک چیک پوسٹ“ پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر دو راکٹ لانچرز فائر کئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔