سی ای او ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت ایکشن

January 18, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) کنٹونمنٹ بورڈ ملیر (سی بی ایم) کے نئے تعینات شدہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق نے اپنی حدود میں واقع درجنوں غیر قانونی تعمیرات سعدی ٹاؤن اور سعدی گارڈن میں ایک مرتبہ پھر سربمہر کروادیں اور وارننگ بھی دے دی۔ واضح رہے کہ غیر قانونی تعمیرات ایک برس قبل شروع ہوئیں اور رہائشی عمارتوں میں درجنوں دکانیں تعمیر کرکے مہنگے داموں کرایے پر دے دی گئیں۔ ایک ماہ قبل یہ دکانیں سربمہر کی گئیں اور نوٹس چسپاں کیے گئے کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کی گئی ہے اور ایک ہفتے میں تعمیرات ختم کردی جائیں۔ مگر حیرت انگیز طور پر ایک ہفتہ گزرنے کے بعد مذکورہ دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں اور پندرہ یوم میں مکمل طور پر کھل گئیں۔