سیکورٹی نہ ملنے پرشہزادہ ہیری عدالت پہنچ گئے

January 19, 2022

لندن(نیوز ڈیسک)شہزادہ ہیری نے برطانوی حکومت کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہ کرنے پرعدالت سے رجوع کرلیا، برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کی طرف سے سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئے،شہزادہ ہیری نے سیکورٹی کے اخراجات خود ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے باوجود برطانوی حکومت نے سیکورٹی فراہم کرنے سے انکارکردیا۔شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ امریکا سے اپنے آبائی ملک انگلینڈ جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔شہزادہ ہیری کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہیری اپنے سیکورٹی انتظامات کے اخراجات خود اٹھا نا چاہتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ شہزادہ ہیری کی سیکورٹی سخت اور مناسب ہے تاہم شہزادہ ہیری کی سیکورٹی کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔شہزادہ ہیری شاہی خاندان چھوڑکرامریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ شہزادہ ہیری 2020یں شاہی فرائض سے دستبردار ہوگئے تھے اوراس کے بعد سے انہیں پولیس سیکورٹی نہیں دی گئی ہے۔