بلدیاتی نظام، ایم کیو ایم نے سینیٹ میں ترامیم جمع کرادیں

January 19, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے ملک میں آئین کی اصل روح کے مطابق اور عوام کو احسن طریقے سے خدمت پہنچانے والے بلدیاتی حکومتوں کے نظام کے لئے آئینی ترامیم سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دی ہیں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ مجوزہ آئینی ترامیم آئین کے آرٹیکل 140 میں تجویز کی گئی ہیں جس میں ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی اہمیت،ان کی مدت کے خاتمے کے 90 روز میں نئے انتخابات، بلدیاتی حکومتوں کی سیاسی، مالیاتی اور انتظامی ذمہ داریوں اور اختیارات کو صراحت کے ساتھ علیحدہ بیان کیا گیا ہے ۔