ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

January 19, 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روزملک میں ہوابازی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس ہوا۔وزیراعظم نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہتر ین خدمات پہنچانے کیلئےملک میں ایک مؤثر مسابقتی عمل کا اجراء وقتکی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔