ڈاکوؤں نے زیورات، نقدی چھین لی، جڑواں شہروں میں لاکھوں کی چوریاں

January 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہزنی کی وارداتوں میں شہری گاڑی ،رکشے ، 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، نقدی ،لاکھوں روپے اصیل مرغوں اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک نوررنیال میں محمد احمد سر فراز فارم کی آہنی سلاخیں توڑکراعلیٰ نسل کے اصیل مرغے مالیتی 20 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں تین موٹرسائیکل سوار محمد وقاص اشرف کی والدہ عظمٰی اشرف سےگن پوائنٹ پرایک جوڑی طلائی کانٹے ، 3طلائی چوڑیاں ،انگوٹھی ، 600روپے اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈپر تین موٹرسائیکل سوار محمد احمد عباسی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں دوموٹر سائیکل سوار شیخ شہزاد اکبر سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار روپے چھین کرلے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر میثم عباس نقوی سے دو موبائل اور بٹوا چھین کرلے گئے جس میں شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور چھ سوروپے تھے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں چارنامعلوم افراد نے ارشد نواز کارکشہ بک کیااور کوہالہ کے پاس پہنچ کر گن پوائنٹ پر رکشہ چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ سرکلرروڈپردونامعلوم افراد محمدعامر کاموبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیربھٹو ہسپتال میں نامعلوم شخص دھوکہ دہی سے حسنین شاہ کاموبائل چوری کرکے لے گیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں حمیداللہ خان کی جیب سے 10ہزارروپے چوری کرلیے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ چاہ سلطان میں دونامعلوم افراددھوکہ دہی سے مثیم عباس سے رقم لے کر فرارہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ میں نامعلوم شخص فروا بتول کے ہاتھ میں پکڑا پرس چھین کرلے گیاجس میں 15 ہزارروپے ،دوشناختی کارڈاور ضروری کاغذات تھے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں نامعلوم چور امانت مسیح کے گھر کے تالے توڑکر ایک لاکھ60ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سلیمان آبادمیں ولید احمد خان کے گھرسے پانی والی موٹر چوری ہوگئی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شبیرلین میں نامعلوم چور احتشام الحق کے کمرے کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ ، ہیٹر، دو استریاں اور جوسر مشین چوری کر کے لے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں روڈپر دولڑکے محمد کامران زیب کی آٹا چکی سے موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑحسن چوک میں محمد نبیل مسجد میں نماز پڑھنے گیا جہاں اس کی جیکٹ سے موبائل ،25سوروپے،اے ٹی ایم کار ڈ اور موٹرسائیکل کی کاپی چوری ہوگئی ،تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑچوک میں موبائل ٹاور کےگیٹ کا تالا توڑ کرنامعلوم چور 24 دووولٹ شوٹو بیٹریاں چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک کلہورمیں خان نواز کے گھر سے نامعلوم عورت موبائل اور3700روپے چوری کر کے لے گئی ،تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میں عبدالکریم اعوان کی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں گاڑی میں دوران سفر حمید محمود کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں محمد الیاس کاموبائل چوری ہوگیا۔