سی ڈی اے افسروں کی تقرری ایف آئی اے، نیب کے این او سی سے مشروط

January 19, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے افسروں کی پرو موشن کیلئے نیب اور ایف آئی اے سے این او سی کو لازمی قرار دیدیا ۔ اس وقت سینئر آڈیٹرز ‘ محکمہ انوائر منٹ اور دیگر شعبوں کے پروموشن کیسز کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس بلانے ہیں جس سے قبل پروموشن کی فہرست میں شامل تمام افسروں کے نام نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے گئے جہاں سے این او سی منگو ایا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری زیر التواء نہیں ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بد عنوانی کے کیسز میں ملوث افسروں کو ترقی نہ دی جا ئے تاہم سی ڈی اے افسروں کا موقف ہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر کو ایف آئی اے اور نیب میں چلنے والے کیسز کا ڈیٹا کمپیو ٹرائزڈ کیا جا ئے تاکہ ایف آئی اے اور نیب کو این او سی کیلئے لکھنا ہی نہ پڑے۔ دونوں اداروں کے کئی ونگ یا تھانے ہیں جہاں سے کلیئرنس لینا پڑتی ہے۔