موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ پکڑا گیا

January 19, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ دولت گیٹ پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کوگرفتارکرکے موٹرسائیکل سمیت نقدی برآمد کر لی ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی واردات کی روک تھام کے لئے ٹیم تشکیل دیکر موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کے تین ارکان علی رضا، وحید اور سعید کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان سے دوران تفتیش ایک موٹرسائیکل سمیت ایک لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ جن سے موٹرسائیکل چوری کے11مقدمات ٹریس ہوئے ۔