بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کھیل سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

January 20, 2022

میلبورن (جنگ نیوز ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔ البتہ میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی۔ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔