شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شجر کاری کا فیصلہ

January 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی ملتان نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شجر کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ناگ شاہ گیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گرین بیلٹس پر50سے زائد پلکن اور ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔ دیگر مقامات پر بھی شجر کاری کی جائے گی۔ شہر کی دیگر گرین بیلٹس پر موسمی پھولوں کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے معروف چوکوں اور گرین بیلٹس پر گیند ے اور دیگر موسمی پھولوں کی پنیریاں بھی لگائی جارہی ہیں۔