پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

January 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواجہ سراؤں کیلئے نہ صرف بلدیاتی قانون میں ہر یوسی میں ان کی ایک نشست بلکہ سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کو نصف فیصد کوٹہ مختص کیا ہے، انہوں نے ا ڈاکٹر سارہ گل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ خواجہ سرا اس معاشرے کا حصہ ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے معاشرہ ان کو وہ عزت و مقام نہیں دے سکا جس کے وہ حقدار ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سارہ گل کی ہمت اور حوصلے نے معاشرے میں خواجہ سراؤں کے آگے بڑھنے کے راستے کھول دیئے ہیں۔