حضورِ اکرمؐ کی سیرتِ کا ہر پہلو اْمت کیلئے مینارِ ہدایت ہے، عامر خواجہ

January 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ طارق روڈکے وائس چیئرمین و نائب صدر مہناج القران سندھ عامر اشرف خواجہ نے کہا ہے کہ حضورِ اکرمؐ کی سیرتِ طیبہ کا ہر پہلو اْمت کے لیے مینارِ ہدایت ہے،اور نعت رسول ؐمقبول کی محافل آپؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو جامع مسجدرحمانیہ(ٹرسٹ) طارق روڈ میں ہفتہ وار محفل درود پاک کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔