اسد اللّٰہ خان واٹر بورڈ کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

January 21, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسد اللہ خان کو واٹر بورڈ کا مستقل منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا حکوت سندھ کے جاری کر دہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے انجینئراسد اللہ خان جو ادارے میں ڈ پٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز کی حیثیت سے تعینات ہیں یہاں سے ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی کا اضافی چارج واپس لے کر اب انہیں مستقل مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔