اسپوتنک وی کی دو خوراکیں وائرس کو دوگنا بے اثر کرتی ہیں، تحقیق

January 21, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسپوتنک وی کی دو خوراکیں فائزر دوا کی دو خوراکوں کے مقابلے میں کووڈ 19کے ویریئنٹ اومیکرون اینٹی باڈیز کے خلاف وائرس کو دوگنا بے اثر کرتا ہے۔ گمیلیا نیشنل ریسرچ سینٹر آف ایپی ڈی میولوجی اور اسپیلانزانی انسٹیٹیو کی مشترکہ تحقیق کے مطابق مشکل سائنسی ڈیٹا ثابت کرتا ہے کہ دیگر دواؤں کے مقابلے میں اومیکرون کے خلاف اسپوتنک وی کے پاس وائرس کو بے اثر کرنے کی زیادہ سرگرمی ہوتی ہے اور یہ اس نئے متعدی ویریئنٹ کے خلاف عالمی جنگ میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔