ایمرجنسی سروس کی ساکھ برقرار رکھنا ضروری ہے،چیف انفارمیشن کمشنر

January 21, 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شفافیت کے بارے میں ایمرجنسی سروس کی قیادت کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے جو عوام کی نظروں میں ایمرجنسی سروس کی کارکردگی اور ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی انتہائی قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر کو بریفنگ دی۔ڈی جی نے مزید بتایا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کوپبلک انفارمیشن افسران اور ہیڈ آف انفارمیشن دیباشہناز کوچیف انفارمیشن افسرکے طور پر نامزد کیا گیاہے۔