• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس منصوبہ، عدالتی نظام کی استعداد میں نمایاں اضافہ کریگا، پنجاب بار کونسل

لاہور( کورٹ رپورٹر )پنجاب بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کو تاریخی اور اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے وکلاء ، سائلین اور عدالتی عملے کو ایک ہی چھت تلے جدید عدالتی اور قانونی سہولیات میسر آئیں گی جس سے نظامِ انصاف کی فراہمی مزید موثر ، منظم اور تیز رفتار بنانے میں مدد ملے گی۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کہا کہ اس منصوبے پر عملی پیشرفت وکلا ء برادری کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔
لاہور سے مزید