• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جان بحق،7 زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت تین افراد جان بحق اور سات زخمی ہوگئےمیں کوٹ لکھپت کے علاقے میں لاہور برج کے قریب ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکر سے افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک ڈرائیور قاسم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تاہم موقع پر موجود لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو ہجوم سے بحفاظت نکال لیالاہور کے علاقے پارک عرب سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 13 سالہ رمضان ولد عبداللہ شدید زخمی ہو گیا۔ بچے کو فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔گڑھی شاہو چوک سے کپ اسٹور چوک جانے والے پل پر اوور اسپیڈنگ کے باعث افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیاجاں بحق ہونے والے کی شناخت 22 سالہ شاہ حسین رہائشی شالامار ٹاؤن لاہور کے نام سے ہوئی۔
لاہور سے مزید