لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت متعدد اشتہاری اور عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 13 اشتہاری ملزمان، 88 عادی مجرمان اور 11 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔