• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی آمد و رفت میں مسلسل تاخیر شکار، مسافر وں کو شدید پریشانی سامنا

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک پر مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت میں مسلسل تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر روزانہ شدید پریشانی، طویل انتظار اور سفری مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے لاہور آنے کے ساتھ ساتھ لاہور سے مختلف مقامات کے لیے روانہ ہونے والی متعدد اہم مسافر ٹرینیں بھی ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ ریلوے انتظامیہ بروقت ٹرین آپریشن یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے
لاہور سے مزید