لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور ٹرپل سواری کے خلاف گزشتہ روز خصوصی جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گاسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے تمام سرکل افسران کو کریک ڈاؤن اپنی نگرانی میں مؤثر انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہےسی ٹی او لاہور کے مطابق کارروائی کے دوران کم عمر افراد کی جانب سے چلائی جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان کے ساتھ بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل صرف جووینائل پرمٹ پیش کرنے کی صورت میں ہی چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔