• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے نےاوکاڑہ سیکشن پر عملے کوکیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کیں

لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے مالی سال 26-2025 کے دوران اوکاڑہ سیکشن میں تفویض کردہ ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے پر متعلقہ عملے کو کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حاجی محمد بھی موجود تھے۔ عمدہ کارکردگی کی بنا پر حسن کارکردگی اسناد حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر آف ورکس محمد اشرف اور انسپکٹر آف ورکس اسرار احمد شامل ہیں۔
لاہور سے مزید