لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید سکیورٹی سسٹمز،آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ماڈل کے مؤثر استعمال کے ذریعے گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP)، امریکہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید پولیسنگ ماڈل کو عالمی سطح پر تسلیم کرتے ہوئے ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس کو ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے بارے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز اکتوبر 2026ء میں اورلینڈو، فلوریڈا، امریکہ میں منعقد ہونے والی عالمی پولیس کانفرنس کے دوران دیا جائے گا۔