کورونا میں تیزی، سر درد اور بخار کی گولی مارکیٹ سے پھر غائب

January 21, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی آنے پر پینا ڈول مارکیٹ سے ایک بار پھرغائب ہو گئی ہے ، بیشتر میڈیکل سٹورز پر پیناڈول دستیاب نہیں ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پیناڈول ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، میڈیکل سٹورز پر پینا ڈول نہیں مل سکی،اس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، اس حوالے سے صحت حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہےہیں ، مصنوعی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔