بلدیاتی بل پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ نہ کی جائے، رہنما

January 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کو جواز بنا کر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت سے اس شہر، صوبے اور ملک کی خدمت کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی بل کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو سننے اور اس پر غور کرنے پر تیار ہے البتہ کوئی یہ چاہے کہ 2001 کے آمر مشرف کا بلدیاتی نظام اس صوبے میں دوبارہ رائج کیا جائے تو یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کی خواہ ہے، لیکن جب تک الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل نہیں کرلیتی یہ ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ان دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور صوبائی وزری اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی کی قیادت میں مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی دفتر میں ان سے ملاقات کی۔